گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں کنول کھلے گا

   

کارپنکجر، ہاتھ فیکچر ہوگا۔ بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا کی پریس کانفرنس

حیدرآباد : بی جے پی کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں کنول کھلے گا۔ کار پنکچر اور ہاتھ فریکچر ہوجائے گا اور چیف منسٹر کے سی آر فارم ہاؤز تک محدود ہوجائیں گے۔ تلنگانہ بی جے پی کے ہیڈکوارٹر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکمران ٹی آر ایس سے استفسار کیا کہ کیا پرانے شہر میں قدم رکھنے کیلئے انہیں اور دوسروں کو ویزا لینے کی ضرورت پڑے گی۔ اگر ویزا لینے کی ضرورت نہیں ہے تو ٹی آر ایس کے قائدین پرانے شہر میں انتخابی مہم کیوں نہیں چلارہے ہیں اور ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر کا ابھی تک پرانے شہر میں ایک بھی روڈ شو کیوں منعقد نہیں ہوا۔ سمبت پاترا نے کہا کہ کانگریس کو دیا جانے والا ووٹ ٹی آر ایس کو جائے گا اور ٹی آر ایس کو دیا جانے والا ووٹ مجلس کو جائے گا۔ حیدرآباد کا نام تبدیل کرکے بھاگیہ نگر رکھنے پر ٹی آر ایس کو اعتراض کیوں نہیں ہے۔ ریاست میں خاندانی اور فرینڈلی حکومت چل رہی ہے۔ دوباک میں چیف منسٹر کی قیامگاہ ہے جہاں سے بی جے پی کامیاب ہوگی۔ اب کار پنکچر ہوگی اور سر (کے سی آر) فارم ہاؤز تک محدود ہوں گے۔ حیدرآباد کے ہندوستانی ملک میں انضمام 17 ستمبر کو سرکاری تقاریب نا منانے پر بھی سخت اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ڈبل بیڈروم مکانات کی فراہمی میں ناکام ہوگئی۔ کامیابی کے بعد بی جے پی پردھان منتری اواس یوجنا کے تحت ہر غریب کو مکان تعمیر کرکے دے گی۔ گلوبل سٹی حیدرآباد کو سیلاب میں ڈبو دینے کا اعزاز ٹی آر ایس کو ہے۔ آپ کے قبضوں کی وجہ سے 80 اموات ہوئی۔ سمبت پاترا نے سیلاب کی امداد کو بہت بڑا اسکام قرار دیا۔