گریٹر حیدرآباد کے دو مقامات پر جانوروں کے شمشان گھاٹ

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بہت جلد گریٹر حیدرآباد میں جانوروں کو نذر آتش کرنے والے شمشان گھاٹ قائم ہوں گے ۔ جی ایچ ایم سی عہدیداروں کی جانب سے دو مقامات ایل بی نگر کے زون فتح اللہ گوڑہ اور کوکٹ پلی کے زون مہادیو پور کے انیمل کیر سنٹرس میں جانوروں کو نذر آتش کرنے والے شمشان گھاٹ قائم کرنے کی تجویز رکھتا ہے ۔ پیپول فار انیملس اور راگا فاونڈیشن کو یہ ذمہ داری سونپی جارہی ہے ۔ نذر آتش کرنے کے ساز و سامان ، برقی کی سربراہی ، عملہ کا تقرر اور دوسری تمام ذمہ داریاں ان اداروں کی ہوں گی ۔ ایک جانور کو نذر آتش کرنے کی 2500 روپئے فیس وصول کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ آوارہ کتوں اور دوسرے جانوروں کی موت پر نذر آتش کرنے کے اخراجات جی ایچ ایم سی برداشت کرے گی ۔ جی ایچ ایم سی کی جانب سے اس کا ایک دو دن میں سرکاری طور پر اعلان کرنے کا امکان ہے ۔۔ ن