گر ل فرینڈ کے ساتھ کشیدگی پر حیدرآبادی شخص کی کینڈا میں خودکشی سے موت

,

   

مذکورہ فیملی ممبرس نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ پرانئے بقایات شہر لانے میں مدد کریں

حیدرآباد۔گرل فرینڈ کے ساتھ مبینہ کشیدگی کے بعد نائٹروجن گیس سونگھ کرکینڈا میں خودکشی سے جان دینے والے حیدرآباد ی نوجوان جس کی پرانئے کے نام پر شناخت ہوئی ہے۔شہر کے حبشی گوڑہ میں رہنے والی مذکورہ فیملی کو اتوار کے روز پرانئے کی موت کی جانکاری ملی ہے۔

کچھ سال قبل کینڈا منتقل ہونے والے پرانئے کی دوستی اکھیلا سے ہوئی دونوں کے درمیان معاشقہ شروع ہوگیا اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگے۔

اگست میں اس جوڑے کی شادی ہونے والی تھی۔ تاہم جوڑی ٹوٹ گئی‘ جس کے وجہہ سے پرانئے نے انتہائی اقدام اٹھایا اورزہریلی گیس سونگھ کر اپنی جان دیدی۔

خود کش نوٹ میں پرانئے نے کہاکہ اکھیلا نے ایچ ون ویزا ملنے کے بعد رابطہ ختم کردیاتھا۔

تلنگانہ ٹوڈے کی خبر کے مطابق پرانئے کے برے سلوک کی وجہہ سے جوڑے میں نااتفاقیاں پیدا ہوگئی تھیں۔

مگر پرانئے کا الزام ہے کہ اکھیلا کے والدین ہراساں کررہے تھے اور تعلقات کو ختم کرنے کے لئے انہیں ذمہ دار ٹہرایاہے۔

خود کش نوٹ میں پرانے نے کہا ہے کہ اس تمام کے لئے ان کی منشاء خوش حال شادی شدہ زندگی تھی جو میں نے”کوئی غلطی نہیں کی“۔

اسی دوران مذکورہ فیملی ممبرس نے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ پرانئے بقایات شہر لانے میں مدد کریں