مزید 2324 ایس جی ٹیز کو اسکول اسسٹنٹ کے طور پر ترقی دی جائے گی
حیدرآباد /22 اگست ( سیاست نیوز ) ریاست میں 880 اسکول اسسٹنٹس کو گزیٹیڈ پرنسپل کے طور پر ترقی دی گئی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے اس سلسلہ میں احکامات بھی جاری کردیا ہے ۔ ملٹی زون 1 میں 490 ملٹی زون II میں 390 ٹیچرس نے ترقی حاصل کی ہے۔ ان میں سرکاری اسکولس کے 133 ٹیچرس ضلع پریشد اسکولس کے 747 ٹیچرس شامل ہیں۔ انہیں الاٹ کردہ اسکولس میں اندرون 15 دن چارج سنبھالنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ان میں شہری ہیڈ ماسٹرس نے جمعہ کو ہی چارج سنبھال لیا ہے ۔ ہائی کورٹ کی جانب سے ترقیوں پر لگائی گئی عارضی رکاوٹ کو ختم کردینے کے بعد ریاست میں ترقیوں کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے اور ٹیچرس میں مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے ۔ ڈائرکٹرا سکول ایجوکیشن ڈاکٹر نوین نکولس نے بتایا کہ مزید 2324 سکینڈری گریڈ ٹیچرس SGTs کو اسکول اسسٹنٹس کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔ ساتھ ہی 640 ایس جی ٹیز کو پرائمری اسکول ہیڈ ماسٹرس کے طور پر ترقی دی جائے گی ۔ اس تعلق سے 26 اگست کو احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ ڈاکٹر نوین نکولس نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت کے مطابق مستقبل میں مخلوعہ جائیدادوں کی بنیاد پر ترقی کو جاری رکھا جائے گا ۔ 2