گلاب کی لسی

   

Ferty9 Clinic

موسم شدید گرم ہے اس لیے پانی کی کمی اور پیاس کی شدت کو کم کرنے کیلئے کھانے سے زیادہ پیاجارہا ہے۔ ایسے میں لسی سب سے بہترانتخاب ہے۔ گرمیوں میں لسی کا استعمال ازل سے کیا جاتاہے۔یہ جگر کو ٹھنڈک پہنچاتی ہے اور گرمی کی شدت کو دور کرتی ہے۔یوں تو سارا سال ہی لسی پی جاتی ہے مگر گرمی کی مناسبت سے اس کا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے۔
اجزا : دودھ آدھا کپ،دہی ایک کپ،لال شربت دو کھانے کے چمچہ،روز واٹر،ایک کھانے کا چمچہ، برف ایک کپ ،چینی ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب: بلینڈر میں دودھ، دہی، لال شربت، روز واٹر، برف اور چینی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کریں، یہاں تک کہ وہ سموتھ ہو جائے۔ پھر گلاس میں ڈال کر سرو کریں۔