گلبرگہ 13 اکتوبر: حضرت نیاز محمود ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ ، گلبرگہ کے تحت گرامر ملٹی میڈیا انگلش میڈئیم پرائیمری اینڈ ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم محمد شہناز نے امتحانات میں ریاستی سطح پر سیکنڈ ریانک حاصل کیا ہے ۔ سیکریٹری ڈاکٹر رابعہ خانم اور تمام ٹرسٹیان ، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر نوید، محمد شہباز اورمحمد ابراہیم فرق نے مبارک باد کے ساتھ اس طالب علم کو 5000روپیوں کا انعام بھی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں صدر معلمہ نکہت پروین ، اور براہان سر کے علاوہ تمام اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی سخت محنت کی ستائش کی ہے۔
