گلبرگہ میںلنگ راج سرگاپور کی عوامی خدمات کیلئے جنا سیوا رتنا ایوارڈ کی پیشکشی

   

گلبرگہ : `18جنوری :(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایوارڈز سے انسان کی ذمہ داری بڑھ جاتی ہے۔سابق وقف بورڈ چیئرمین گلبرگہ جناب اسد انصاری نے کہا ہے کہ راجہ مہاراجہ اپنے دربار میں وزراء اور جرنیلوں کی عزت کرتے تھے اور انہیں ان کے فرائض کی یاد دلاتے تھے۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار گلبرگہ کی مختلف مقاصد کے لئے تحت تشکیل دی گئی سماجی خدمت کمیٹی وودھ و ادیش سماج سیوا سمیتی نے16جنوری کو شہر کے ہاگرگا روڈ پر واقع پرنس فنکشن ہال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس تقریب میں حیدر آباد کرناٹک کے جہد کار لنگاراجا سرگاپورہ کو جن سیوا رتن ایوارڈ پیش کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بے لوث سماجی کاموں میں مصروف لوگوں کو پہچاننا اور ان کی عزت کرناضروری ہے۔ ان کے حوصلے بڑھائے جانے چاہئے۔مشہور شاعر مقبول احمد نیر نے کہا کہ لنگاراجا سرگاپور نے زبان کے رشتوں کو جوڑنے کا کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ قابل ستائش ہے کہ انہوں نے اردو اسکولوں میں کنڑ ازبان کو پھیلانے کا کام کیا ہے۔ رضوان الرحمان نے بھی اس موقع پرخطاب کیا۔کمیٹی کے چیئرمین جناب ساجد علی رنجولوی نے جلسہ کی صدارت کی۔وظیفہ یاب ماسٹرخواجہ گیسو راجہ، تجربہ کار صحافی ریاض خطیب، ادبی مفکر جی جی وینکیرفیق کملاپورانجنئیر محمد عارف الدین، صحافی مبین احمد زخم، اور بابا فخر الدین کوکو بھی اس موقع پر تہنیت پیش کی گئی ۔مسرز قاضی رضوان الرحمٰن صدیقی مشہود صدر بہمنی فائونڈیشن گلبرگہ ،عبدالرحیم، ، سوریا کانتا بالاکونڈہ، منجو پورناتھ، پرجوناتھ پٹیل، پرجوش پور، معین الدین کلیانکر، موسی اعظم و دیگرحضرات اس تقریب میںشریک تھے ۔