گلبرگہ ۔15 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب مجیب علی خان کی اطلاع کے بموجب خواجہ بندہ نواز ؒایوان اردو ہال، انجمن ترقی اردو شاخ گلبرگہ میںبہمنی فائونڈیشن قلعہ گلبرگہ کے زیر اہتمام ہائی اسکول طلباء و طالبات کے مقابلہ جات 2025 کا بروز اتوار 13جولائی کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔جناب قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود بانی و صدر بہمنی فائونڈیشن قلعہ گلبرگہ نے دونوں نشستوں کی صدارت کی۔جبکہ ممتاز اناؤنسر جناب خواجہ گیسودراز نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ممتاز سماجی خدمت گزار جناب حیدر علی باغبان اورصحافی و شاعرجناب مبین احمد زخم نے پہلی نشست میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔پہلی نشست میںقرأت،اذان، و نعت خوانی مقابلوں کیلئے جواں سال حافظ و قاری محمد عاطف نظامی، خطیب و امام مسجد سدی عنبر اور مولوی محمد مظہر احمد گرمٹکالی نے حکم کے فرائض انجام دیئے۔ دوسری نشست برائے طالبات نعت خوانی مقابلوں کے لیے منعقد کی گئی جس میں شہنشاہ ترنم الحاج سید طیب علی یعقوبی اورنامور شاعر و نعت خواں انجینئر سید سخی سرمست نے حکم کے فرائض انجام دیئے۔جبکہ سید نذیر الدین متولی صدر کرناٹک اسٹیٹ ریٹائرڈ گورنمنٹ مسلم ایمپلائیز اسوسی ایشن کلبرگی، نامور قانون دان ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ، ممتاز ادیب و خاکہ نگار منظور وقار، محمد مجیب علی خان صدر مجیب علی خان کلچرل میوزیم، بے لوث سماجی خدمت گزار الحاج انورصلح دار اور سید یوسف الدین سرمست صدر بزم اطفال تعمیر ملت ضلع گلبرگہ بحیثیت مہمانان خصوصی رونق اسٹیج رہے۔دونوں نشستوں میں طلبا ء وطالبات کے علاوہ مختلف اسکولوں سے معزز اساتذہ و اولیاء طلبہ نے شرکت کی۔محترمہ صادقہ عفت نے بہتر طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔جناب قاضی رضوان الرحمن صدیقی مشہود نے اظہار تشکر کیا۔اسی ضمن میں دوسرا اجلاس 20جولائی بروز اتوار بوقت 10بجے دن تا 5 بجے شام منعقد ہوگا۔اسی مقام پر ہائی اسکول،پی یو سی، ڈگری،اور پی جی طلباء و طالبات کیلئے تقریری مقابلہ جات کا انعقاد اانشا اللہ عمل میں لایا جائے گا۔