گلبرگہ ۔17دسمبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کرناتک میں وکلا برادری کی اسو سی ایشن گلبرگہ بار اسو ایشن کی جانب سے دفتر ڈپٹی کمشنر گلبرگہ کے روبرو ایک زبردست احتجاج کیا گیا ۔ اس احتجاج میں شریک وکلا کا کہنا تھا کہ جس طرح ارکان پارلیمینٹ، ارکان اسمبلی ، اہم سرکاری عہدہ داران و عوامی نمائندوںکو حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کی جاتا ہے اسی طرح وکیلوں کو بھی حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جائے اور اس مقصد کی تکمیل کے لئے ایڈوکیٹس پروٹیکشن بل اس باراسمبلی میں منظور کیا جائے وکلا کا کہنا تھا کہ وکلا عوام کی خدمت کے لئے کام کرتے ہیں اور اس معاملہ میں انھیں اپنی جان کا خطرہ بھی رہتا ہے۔ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔وکلا پرحملوں کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ لہٰذا دیگر اہم شخصیات کی طرح انھیں بھی حکومت کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جائے اور اس ضمن میں اسمبلی میں جلد از جلد قانونمنظور کیا جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا تو وکلا برادری نے دھمکی دی ہے وہ اآئیندہبھی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج کرتے رہیں گے۔