گلبرگہ میں ٹاپرس طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم

   

گلبرگہ۔ 20 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب آفتاب احمد صدر مدرس نیشنل ہائی اسکول گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب بروز ہفتہ 19نومبر 11بجے دن نیشنل ہائی اسکول ، گلبرگہ میں ایک جلسہ برائے ایس ایس ایل سی امتحانات میںامتیازی نشانات حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میںانعامات کی تقسیم کے ضمن میںمنعقد کیا گیا ۔ جلسہ کی صدارت ایچ ایم پاشاہ میاں بولے گائونکر صدر نیشنل ایجوکیشن سوسائیٹی ، گلبرگہ نے کی ۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر سید نجم الدین زاہد سابق صدر نیشنل ایجوکیشن سوسائیٹی اور جناب سید نثار احمد وزیر پروٹو کول تحصیل دار ڈپٹی کمشنر آفس گلبرگہ نے شرکت کی جب کہ جناب جمیل الرحمٰن حاجی حیدر جنرل سیکریٹری نیشنل ایجوکیشن سوسائیٹی اور جناب سید حامد نثار سیدو میاں چیرمین نیشنل اسکول ایکزکیوٹیو کمیٹی نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی ۔ اس موقع پر دہم جماعت نیشنل ہائی اسکول گلبرگہ کی طالبات کہکشاں صنوبر کو انعام اول، اسرا روحینہ کو انعام دوم اور ام شافعہ کو انعام سوم سے نوازا گیا ۔اقرا نیشنل ہائی اسکول انگلش میڈیم کی طالبات دہم عمرانہ ضمر کو انعام اول ،سدرۃالمنتہیٰ کو انعام دوم اور فائیضہ انم کو انعام سوم سے نوازا گیا ۔ جب کہ نیشنل گرلس ہائی اسکول کی طالبات ثمیہ قریشی کو انعام اول ، نغمہ کو انعام دوم اور عرشیہ کو انعام سوم سے نوازا گیا ۔اس موقع پر نیشنل جونئیر کالج کے 7طلبا و طالبات کو میڈیکلمیں گورنمینٹ سیٹ ملنے کے ضمن میں نیشنل ایجوکیشنل سوسائیٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ۔ ان میڈیکل کی نشستوںپر داخلہ پانے والے طلبا و طالبات میں وقاص احمد، رومانہ فردوس، ثانیہ سلاطین ، سیدہ امت العظیم ، سعدیہ فردوس، شائیستہ امان اورشیخ نوشین بہارشامل ہیں ۔ علاوہ ازیں اقرا نیشنل انگلش میڈئیم اسکول کے تین طلبا و طالبات عبد اللہ سیف، بشریٰ انجم اور ملائیکہ زبیدہ کو میڈیکل میں سرکاری نشست ملنے پر سوسائیٹی کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی ۔ جلسہ کا آغاز ندا اسرا کی قرائت کلام پاک سے ہوا ۔ جناب آفتاب احمد نے خیر مقدم کیا۔سیدہ صبیحہ سلطانہ نے مہمانان کا تعارف پیش کیا ۔ اجلاس میں تمام مہمانان کی گل پوشی و شال پوشی کی گئی ۔ محترمہ فہمیدہ پروین اور محترمہ سیدہ صبیحہ سلطانہ معلمات نیشنل ہائی اسکول نے بحسن و خوبی نظامت کے فرائیض انجام دئے ۔ محترمہ فہمیدہ پروین کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔