گلبرگہ میں پہلی بار ’’دوبدو‘‘ پروگرام

   

رشتے طئے کرنے بہترین موقع، 10 نومبر تک رجسٹریشن

گلبرگہ ۔ 30 ۔ نومبر (ذریعہ میل) محمد اقبال علی نائب صدر انڈیا بیت المال ، ایوان شاہی گلبرگہ کی اطلاع کے بموجب انڈیا بیت المال گلبرگہ ، روزنامہ سیاست حیدرآباد کے اشتراک سے گلبرگہ میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا رشتوں کے تعلق سے ایک پروگرام ’’دوبدو‘‘ کا انعقاد کرنے جارہا ہے جس میں دوبدو یعنی لڑکی اور لڑکے کے والدین یا سرپرست ایک ہی چھت کے نیچے آمنے سامنے بیٹھ کر بالمشافہ رشتوں کا انتخاب کرسکیںگے ۔ اس پروگرام میں پیشے کے لحاظ سے الگ الگ کاؤنٹر بنائے جائیں گے جیسے ڈاکٹرس، انجنیئرس ، گرایجویٹس ، علماء تاجرین ، مدرسین اور اس کے علاوہ بیوہ مطلقہ اور عقد ثانی کیلئے بھی کاؤنٹرس بنائے جائیں گے ۔ لڑکی یا لڑکے کے والدین اپنی پسند کے پیشہ کے لحاظ سے کاؤنٹر سے بائیو ڈاٹا اور تصویر حاصل کر کے انتخاب کرسکتے ہیں ۔ جو والدین اپنے بچوں کیلئے اس پروگرام میں شریک ہوکر رشتہ کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں، اپنے بچوں کا بائیو ڈاٹا فل سائز تصویر انڈیا بیت المال نزد ایوان شاہی مسجد گلبرگہ میں 10 نومبر 2019 ء سے پہلے جمع کرواکر رجسٹریشن کروالیں ۔ یہ پروگرام دوبدو کے نام سے 15 ڈسمبر 2019 ء بروز اتوار میٹرو فنکشن ہال ، نزد محمد رفیع چوک ، رنگ روڈ گلبرگہ بوقت صبح 10.30 تا شام 4.30 بجے منعقد کیا جائے گا ۔ گلبرگہ کے علاوہ بیدر ، یادگیر ، شاہ آباد ، واڑی ، الند ، سیڑم ، چیتا پور اور اطراف کے دیگر اضلاع کے لوگ بھی اس میں شریک ہوسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد اقبال علی نائب صدر بیت المال سے فون نمبر 9845203533 پر ربط کرسکتے ہیں۔