گلبرگہ میں 27 جنوری کو خون کا عطیہ کیمپ

   

Ferty9 Clinic

گلبرگہ24جنوری : (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب اسد علی انصاری صاحب کار گزار صدر القمر ایجوکیشنل اینڈ چیاریٹیبل ٹرسٹ ، گلبرگہ کے صحافتی بیان کے بموجب 27جنوری کو الحاج قمر الاسلام مرحوم سابق وزیرکرناٹک کا یوم پیدائش ہے ۔ اس موقع پر ملت کے اس عظیم قائدالحاج قمر الاسلام اورالقمر کالج آف نرسنگ اینڈ فارمیسی کی بانی ٹرسٹی محترمہ الحاجہ عادلہ خانم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس سال 27جنوری 2024کو القمر کالج آف نرسنگ اینڈ فارمیسی میں خون کا عطیہ کیمپ Blood Donnation Campمنعقد کیا جائیگا ۔ خون کے عطیات سے متعلق اس کیامپ کا افتتاح 27جنوری کو 10.30بجے دن اہلیہ الحاج قمر الاسلام کنیز فاطمہ رکن اسمبلی گلبرگہ شمالی انجام دیں گی ۔ اس تقریب میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے تقدس مآب ڈاکٹرحضرت سید شاہ مصطفی حسینی فرزند اصغر حضرت سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی سجادہ نشین درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز ؒ شرکت فرمائیں گے۔ وہ خواتین اور حضرات جو اس موقع پر اپنے خون کا عطیہ دینا چاہتے ہیں ان سے التماس ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کریں ۔
کھو کھو مقابلوں کیلئے منتخب طالب علم کو تہنیت کی پیشکشی
پٹلم /24 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد رکن پارلیمنٹ مسٹر بی بی پاٹل کی قیام گاہ حیدرآباد کو کل حلقہ اسمبلی جکل کے ساورگاؤں کے سرپنچ کشن پاور اپنے فرزند ہریش پوار کے ہمراہ ایک وفد کو لیکر ملاقات کی ۔ ہریش پوار طالب علم 2023 میں تلنگانہ کھوکھو اسوسی ایشن کی ریاستوں میں جیت درج کروائی ۔ بین الاقوامی کھوکھو مقابلوں کیلئے نیپال کیلئے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور تہنیت پیش کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا اور مالی امداد بھی فراہم کی ۔ آج صبح کشن پوار حلقہ اسمبلی جکل کے سابقہ رکن اسمبلی و پیانل اسپیکر مسٹر ہنمنت شنڈے کے بی آر ایس پارٹی آفس پہونچکر طالب علم ہریش پر تہنیت پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔