دوسرے روز مختلف مقابلوں کا انعقاد، 1200 کھلاڑی شریک
سرینگر : گلمرگ میں سیکنڈ کھیلوانڈیاوینٹر گیمز کے آج دوسرے روز مختلف مقابلے ہورہے ہیں۔ یہ مقابلے گلمرگ کے آئس اسکیٹنگ رنک، سطح سمندر سے 14ہزار فٹ سے زیادہ اونچائی پر واقع کنڈوری اور دوسرے مقامات پر منعقد ہو رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں ملک کے بیس ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے بارہ سوکھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سے سکینڈ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا افتتاح کیا۔ گلمرگ پہنچ کر ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو و الہانہ استقبال کیا گیا۔ گلمرگ میں کھیلو انڈیاونٹرگیمز کے انعقاد پر کھلاڑیوں نے مسرت کا اظہار کیا۔ کھیلو انڈیا مرکزی سرکار کی وزارت یوتھ آفیئرس اینڈ اسپوٹس ،جموں وکشمیر اسپورٹس کونسل اور ونٹر گیمز ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے ہورہا ہے۔گلمرگ میں کھیلوانڈیا کے ایک حصے کے تحت یہاں مختلف ثقافتی و تمدنی پرگرام بھی پیش کئے جا رہے ہیں جن میں مشہور و معروف فنکار اپنے فن کے جو ہر بکھیر رہے ہیں۔ساتھ ہی یہاں کی دستکاری اور پکوان کے مختلف اسٹال بھی نصب کئے گئے ہیں۔