نئی دہلی : وہ تمام 20 سپاہی جو گزشتہ جون لداخ کی گلوان وادی میں جھڑپوں کے دوران چینی فوجیوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، اُن تمام کو بعدازمرگ شجاعت کے تمغے دیئے گئے ہیں۔ آنجہانی کرنل بی سنتوش بابو جو 16 بہار ریجمنٹ کمانڈنگ آفیسر تھے، اُن کو مہاویر چکر سے نوازا گیا جو جنگ کے حالات کا دوسرا بڑا ملٹری ایوارڈ ہے۔ 4 شہید سپاہیوں کو ویر چکر اور 15 دیگر کو سینا میڈل سے نوازا گیا ہے۔اِن تمام سپاہیوں نے بے جگری سے لڑتے ہوئے جان دی۔