گلوکار سونو نگم کی طبیعت بگڑ گئی ۔ اسپتال میں شریک

,

   

بالی ووڈ کے مشہور سنگر سونونگم ان دنوں کافی بیمار ہیں۔ سونو نگم کو ایک ایسی الرجی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کی پوری آنکھ سوج گئی ہے اور انہیں آئی سی یو میں داخل کرانا پڑا ہے۔ سونو نگم نے انسٹاگرام پر خود اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کسی فوڈ کھانے سے میری یہ حالت ہوئی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اگر وقت رہتے میں اسپتال نہیں پہنچتا تو یہ اور بھی بڑھ سکتا تھا۔

سونو نگم ان دنوں ایک الگ طرح کی الرجی سے گزر رہے ہیں۔ الرجی کے بارے میں بتاتے ہوئے سونو نے اپنی دو تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ انسٹاگرام میں ڈالی گئی دونوں فوٹو میں سے ایک میں سونونگم آئی سی یو میں داخل ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کی آنکھ پوری طرح سے سوج چکی ہے۔

انسٹاگرام پر سونو نگم نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں اب ٹھیک ہوں۔ آپ سبھی کے پیار کیلئے شکریہ’۔

اس سے ہمیں یہ سیکھ ملتی ہے کہ کبھی بھی کسی الرجی کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ میرے کیس میں مجھے فوڈ الرجی ہوئی۔ اگر میں وقت رہتے اسپتال نہیں جاتا تو بات اور بڑھ جاتی۔ میری سانس کی نالی میں بھی سوجن آسکتی تھی اور مجھے سانس لینے میں دقت ہو سکتی ہے