گلوکار و بی جے پی ایم پی ہنس راج ہنس کے دفتر کے باہر فائرنگ کا واقعہ

   

نئی دہلی ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے دہلی میں گلوکار ہنس راج ہنس رکن پارلیمنٹ کے آفس کے باہر (51) سالہ ریسلنگ کوچ کو گرفتار کرلیا جس نے دو راؤنڈ فائرنگ کی تھی، جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اس وقت آفس میں کوئی موجود ن ہیں تھا ، تاہم آفس کے دروازے کی گلاس ٹوٹ گئی ۔ ایک عین شا ہد نے بتایا کہ ملزم حالت نشہ میں تھا، پولیس کو شخصی دشمنی کا شبہ ہے۔