حیدرآباد ۔ یکم اکٹوبر (سیاست نیوز) دولا پلی کی گلینڈ فارماسیوٹیکلس لمیٹیڈ نے اس کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے سلسلہ میں نہرو زوالوجیکل پارک حیدرآباد میں ایک جیرافی، ایک شیر، ایک ببر، ایک ریچھ اور دیگر کئی جانوروں کو ایک سال کی مدت کیلئے ایڈاپٹ کیا ہے۔ یہ کمپنی 2020ء سے جانوروں کو اپنارہی ہے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں گلینڈ فارماسیوٹیکلس لمیٹیڈ کے ہیڈ سی ایس آر، رگھورام، سی ایس آر ممبرس پی سمپت کمار اور سواتھی نے ایس راج شیکھر، کیوریٹر، نہرو زوالوجیکل پارک کو 20 لاکھ روپئے کا ایک چیک حوالہ کیا۔ انہوں نے زو کوریٹر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ زو پارک دیکھا اور ان کے نائٹ انکلوژرس میں صاف صفائی کی ستائش کی۔