پرتھ۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ کے آغاز سے قبل شبمن گل کے زخم کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے بولنگ کوچ مورنے مورکل نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ گل کے زخم میں بہتری آرہی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پرتھ ٹسٹ میں ہندوستانی کرکٹ کے شہزادے کے کھیلنے کی امید ابھی زندہ ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹسٹ میں ان کا کھیلنا ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریزکا پہلا ٹسٹ میچ 22 نومبرکو پرتھ میں شروع ہوگا۔گل کی صحت میں بہتری آرہی ہے ۔