گل 11 ماہ بعد سنچری بنانے میں کامیاب

   

وشاکھا پٹنم ۔ نوجوان اوپنر شبھمن گل نے انگلینڈ کے خلاف ویزاگ ٹسٹ کی دوسری اننگز میں سنچری بنائی۔ گل نے اپنی سنچری 132 گیندوں میں مکمل کی۔ اس دوران انہوں نے 11 چوکے اور 2 چھکے لگائے۔ یہ سنچری11 ماہ بعد شبمن گل کے بلے سے بنی ہے۔ آخری بار انہوں نے ٹسٹ میں سنچری مارچ 2023 کو احمد آباد میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں اسکور کی تھی ۔ انہوں نے دسمبر 2022 میں بنگلہ دیش کے خلاف اپنی پہلی ٹسٹ سنچری بنائی تھی۔ گل نے انگلینڈ کے خلاف ویزاگ میں اپنی تیسری ٹسٹ سنچری بنائی ہے۔ نہ صرف 11ماہ انتظارختم ہوا بلکہ 12 اننگز کی ناکامی کا بھی سلسلہ ٹوٹا ہے۔ گل کو اپنی تیسری ٹسٹ سنچری کے لیے نہ صرف11 ماہ انتظار کرنا پڑا بلکہ 12 اننگز میں ناکامی کا دکھ بھی جھیلنا پڑا۔ یہ ٹسٹ کرکٹ میں ان کا طویل وقت تھا جس میں نصف سنچری بھی اسکور نہیں ہوئی تھی ۔ آخری 12 اننگز میں ان کا بہترین اسکور صرف 36 رنز تھا۔ اس ناکامی کی وجہ سے وہ ناقدین کے نشانے پر بھی آگئے۔ یہاں تک کہ انہیں ٹیم سے خارج کرنے کی بھی بات ہوئی ۔