گمبھی راؤ پیٹ میں آٹو یونین کا احتجاجی دھرنا

   

خواتین کو مفت بس کی سہولت پر دشواریوں کا تذکرہ، مراعات دینے کا حکومت سے مطالبہ

گمبھی راؤ پیٹ، سرسلہ،7؍ ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے آر ٹی سی بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت کی وجہ آٹو والوں کی روز مرہ زندگیوں میں ہو رہی دشواریوں سے نجات دلوانے کے مطالبہ پر ریاست گیرسطح پر آٹو یونین کی جانب سے ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا جس کے سبب سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ میں بھی آٹو یونین والوں نے ایک روزہ ہڑتال کے دوران زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گاندھی چوراہا پر راستہ روکا جس کے سبب یہاں کاما ریڈی سدی پیٹ جانے والی اس سڑک پراس وقت کیلئے آمدو رفت کا نظام معطل رہا،آٹو یونین صدر عباد اللہ خان نے اس موقع پر مفت بس کی سہولت کی وجہ آٹو والوں کے افراد خاندان پر ہورہے ہیں۔ پریشانیوں و دشواریوں کا تفصیلی طور پر ذکر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انہیں ہر ماہ 10 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے جبکہ انہیں فری انشورنس کی سہولت بھی فراہم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے بسوں میں خواتین کو مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے تب سے آٹووالوں کا روزگار بری طرح متاثر ہو گیا ہے جب کہ ان آٹو والوں کے افراد خاندان کا جینا بھی دو بھر ہوچکا ہے لہذا حکومت انہیں فوری ممکنہ مراعات فراہم کرے۔