گمبھی راؤ پیٹ کے قریب سڑک حادثہ۔ دو افراد ہلاک

   

گمبھی راؤ پیٹ۔ /6 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجنہ سرسلہ کے گمبھی راؤ پیٹ سے وابستہ موضع نرمال میں آج شام کے اوقات میں تیز رفتار موٹر سیکل کے توازن کھوکر سڑک کے کنارے والے گڑھے میں گرجانے کی وجہ سے موٹر سیکل پر سوار دو افراد ڈی دیواراج اور بالیا موقع حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے ان دو افراد کا تعلق گمبھی راؤ پیٹ سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔