گمراہ کن اشتہارات کے ذریعہ ایورویدک ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد 13فروری (سیاست نیوز) ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن تلنگانہ نے گمراہ کن اشتہارات کے ذریعہ ادویات کی فروخت کے خلاف کارروائی کرکے بعض ادویات کو ضبط کرلیا ہے۔ ڈائرکٹر جنرل ڈرگس کنٹرول ایڈمنسٹریشن بی کملاسن ریڈی کے مطابق گمراہ کن اشتہارات کے ذریعہ گردے اور دیگر امراض کیلئے ادویات کی فروخت سے متعلق شکایت ملنے پر حکام نے میڑچل ملکاجگیری اور ہنمکنڈہ اضلاع میں دھاوے کرکے ایورویدک ادویات کو ضبط کرلیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا کہ یہ ادویات بخار ، مرض گردہ اور دیگر امراض کیلئے شفاء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گمراہ کن اشتہارات قانوناً جرم ہے۔ ڈرگ انسپکٹر شریمتی ہیما لتا اور ڈرگس انسپکٹر کرن کمار نے دھاوے کئے ۔ مزید تحقیقات کیلئے ادویات کو تحویل میں لیا گیا۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ گمراہ کن اشتہارات کا شکار نہ ہوں اور غیر قانونی فروخت سے ڈرگس کنٹرول حکام کو ٹول فری نمبر 1800-599-6969 پر اطلاع دیں۔ 1