یلاریڈی ۔ منڈل گندھاری کے گائے واڑی تانڈا شیوار میں زراعت والے کھیتوں پر محکمہ پولیس نے دھاوا کرکے گانجہ کے پودوں کو ڈھونڈ نکالا ۔ گندھاری سب انسپکٹر شنکر منڈل سداشیونگر سرکل رامن نے اپنے عملہ کے ساتھ دھاوا کرکے 20 گانجہ کے پودوں کو ضبط کرکے ضائع کردیا ۔ متعلقہ کھیت کے کسان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کئے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ منڈل گندھاری میں زراعت کے ساتھ گانجہ کے پودوں کی افزائش کرنا معمول ہوتا جارہا ہے ۔ جس کا انسداد ضروری ہے ۔
بھینسہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانی مرکز کا معائنہ
بھینسہ : بھینسہ میں انٹرمیڈیٹ سال اوّل کے امتحانات جاری ہے ہیں،چوتھے پرچہ امتحان کے موقع پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ضلعی نوڈل آفیسر جے پرشورام نے آج ضلعی امتحانی کمیٹی ممبران روی کرن اور ڈاکٹر وینکٹیشورلو کے ہمراہ شہر کادورہ کرتے ہوئے خان آٹونگر میں واقع اقلیتی اقامتی جونیر کالج پہنچ کر امتحانی مرکز کا جائزہ لیتے ہوئے ریکارڈس کی تنقیح کی۔ اس موقع پر مذکورہ کالج پرنسپل الیاس احمد راحل و دیگر لکچرس موجود تھے جبکہ امتحانی مراکز جن میں گورنمنٹ جونیر کالج میں 222 کے منجملہ 12 طلبہ غیر حاضر ، اقلیتی اقامتی انگلش بوائز جونیر کالج میں 211 کے منجملہ 18 طلبہ غیر حاضر اور سرسوتی جونیر کالج میں 159 کے منجملہ 15 طلبہ غیر حاضر تھے گورنمنٹ جونیر کالج پرنسپل ضوفشاں سلطانہ نے میڈیا کو بتایا کہ 29اکٹوبر بروز جمعہ اور 30اکٹوبر بروز ہفتہ امتحانات کو تعطیل رہے گی اور 31اکٹوبر بروز اتوار اور یکم نومبر بروز پیر امتحانات رہینگے جسکی انھوں نے طلبہ کو اطلاع دی۔
