گنٹور کے سرکاری اسپتال میں ایک شخص کی موت، ڈاکٹرس خوفزدہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد25مارچ(یواین آئی)اے پی کے ضلع گنٹور کے سرکاری اسپتال میں ایک شخص کی موت نے ڈاکٹرس اور دیگر مریضوں میں الجھن پیداکردی ہے اور ان کو خوفزدہ کردیا ہے ۔اس شخص کو کورونا وائرس کی علامات پر خصوصی وارڈ میں رکھاگیا تھا جہاں اس کا علاج کیاجارہا تھا تاہم دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔ڈاکٹرس نے اس کے نمونے لیب کو بھیجے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی تصدیق کی جاسکے ۔دوسری طرف اس کی لاش کی منتقلی میں بھی کافی احتیاط کی جارہی ہے ۔مرنے والے شخص کا تعلق ضلع گنٹور سے ہے ۔اسپتال کے اسٹاف کے مطابق وہ گزشتہ 15سال سے ٹی بی کے مرض کا شکار تھا اور پیر کو اس کو اسپتال لایاگیا تھا تاہم اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوگئی۔اس کے ارکان خاندان نے کہا کہ ان کے خاندان میں کوئی بھی بیرون ملک نہیں گیا جبکہ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ اس کی مختلف رپورٹس آنے کے بعد ہی وضاحت ہوسکے گی۔