بائیکلا کی سیٹ ایک مسلم اکثریتی ہے
ممبئی۔ ایڈوکیٹ وارث یوسف پٹھان جو موجودہ رکن اسمبلی ہیں اور اے ائی ایم ائی ایم کے امیدوار ہیں کو بائیکلا اسمبلی سیٹ پر 50,000سے زائد ووٹوں سے شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ بائیکلا جومہارشٹرا میں 288اسمبلی حلقوں میں 184واں حلقہ ہے ایک مسلم اکثریتی والا شہر مانا جاتا ہے۔
بی جے پی کے مدھو(دادا) چوہان سے 2014میں 25,314کے ووٹوں سے جیت حاصل کی تھی اور اب شیوسینا کے امیدوار یمنی یشونت سے 51,114ووٹوں سے شکست کا سامنا کیاہے۔
پٹھان 23.17فیصد ووٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
اداکاراور بگ باس 7سے مشہور اعجاز خان جس نے آزاد امیدوار کے طور پر بائیکلا سے مقابلہ کیاتھا‘ اے ائی ایم ائی ایم نے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کردیاتھا‘ انہیں 1596ووٹ ملے۔