گنگا میں نعشوں کا حکومت کے پاس ڈیٹا نہیں

   

کورونا وائرس کی گزشتہ سال دوسری لہر کے دوران پورے ملک اور شاید دنیا نے بھی دیکھا کہ دریائے گنگا میں فوت شدہ کورونا مریضوں کی نعشیں تیرتی پائی گئیں اور کئی دیگر کو کناروں پر دیکھا گیا۔ اس کے باوجود مرکزی حکومت کا حوصلہ ہی کہا جاسکتا ہے کہ اُس نے نعشوں کا ڈیٹا دستیاب ہونے سے انکار کردیا ہے۔