گنگوبائی فلم آرآرآر کے ساتھ ریلیز نہیں ہوگی

   

حیدرآباد۔عالیہ بھٹ اسٹارگنگوبائی کاٹھیواڑی کے بنانے والوں نے بلاک بسٹر فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں اپنی فلم کی ریلیزکی تاریخ ملتوی کردی ہے۔گنگوبائی کاٹھیواڑی اب 18 فروری 2022 کو سینما ہالوں میں آئے گی۔ ابتدائی طور پرفلم کو 6 جنوری 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونا تھا، جس کا بے صبری سے انتظارکی جانے والی آر آر آر کے ساتھ ٹکراؤ بھی ہوتا جس میں عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔ جونیئر این ٹی آر، رام چرن تیج اور اجے دیوگن کی اس ملٹی اسٹار فلم کے ساتھ تصادم کو روکنے کیلئے یہ فیصلے کیا گیا ہے۔سنجے لیلا بھنسالی اور ڈاکٹر جینتی لال گڈا (پین اسٹوڈیوز) کے ذریعہ تیارکردہ اب یہ فلم 18 فروری 2022 کو ریلیز ہوگی۔