گنیش وسرجن ، برقی سربراہی کے انتظامات : مشرف فاروقی

   

حیدرآباد۔ 31 اگست (سیاست نیوز) سدرن پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی آف تلنگانہ کے چیرمین اور ایم ڈی مشرف فاروقی نے گریٹر حیدرآباد میں 6 ستمبر کو ہونے والے گنیش وسرجن کے لئے بجلی کے تمام انتظامات کا ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ حاصل کرتے ہوئے کہا کہ گنیش وسرجن کے تمام انتظامات کا جائزہ حاصل کرلیا گیا ہے اور سب ڈیویژن لیول کی 101 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔ مشرف فاروقی نے کہا کہ یہ ٹیمیں بجلی کی فراہمی کی نگرانی کریں گے۔ حیدرآباد کے زونل چیف انجینئرس اور سپرنٹنڈنٹ آف انجینئرس کے ساتھ ایک ٹیلی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جن منڈپوں میں بڑی مورتیاں نصب ہیں جن گلیوں اور سڑکوں پر سے جلوس نکالا جائے گا ان کا مکمل معائنہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وسرجن کے لئے 68 خصوصی کنٹرول رومس قائم کئے گئے ہیں، اضافی بوجھ کو سنبھالنے کے لئے 104 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرس قائم کئے گئے۔ سب ڈیویژن کی سطح پر 101 ٹیمیں ڈیویژن پر موجود رہیں گے۔ اسٹاف کو شفٹوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ ہر سیکشن میں مسلسل دستیاب رہیں۔ مشرف فاروقی نے بتایا کہ میڑچل زون میں 71 وسرجن علاقوں میں 31 کنٹرول روم اور 43 ڈی ٹی آر رنگاریڈی میں 29 وسرجن علاقوں میں 25 کنٹرول روم اور 22 ڈی ٹی آر اور میٹرو زون میں 10 وسرجن علاقوں میں 12 کنٹرول روم اور 39 ڈی ٹی آر قائم کئے گئے۔ بجلی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے ڈائرکٹرس اور چیف انجینئرس کو انچارج مقر کیا گیا۔ (ش)