گنیش چتورتھی کیلئے چندہ دینے سے انکار پر ماں بیٹے کی پٹائی

   

پونا۔11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے 5 افراد کو ایک دوکاندار اور اس کی ماں کو زدوکوب کرنے کے الزام میں وکاڑ کے علاقہ میں گرفتار کرلیا۔ مذکورہ دوکاندار اور اس کی ماں نے گنیش چتورتھی کے لیے چندہ دینے سے انکار کردیا تھا۔ یہ گرفتاری سوشیل میڈیا پر اس واقعہ کے ویڈیو کے پھیل جانے کے بعد عمل میں آئی۔ وکاڈ پولیس چوکی ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں 7 افراد کے خلاف دفعہ 307 کے تحت کیس درج کرلیا گیا۔اس ویڈیو میں بتایا کہ بعض لوگ ایک دوکاندار رمیش چودھری اور اس کی ماں کو چندہ دینے سے انکار پر مارپیٹ رہے ہیں۔