گنی دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 ہو گئی

   

باٹا: مغربی افریقی ریاست استوائی گنی کے شہر باٹا کی ایک فوجی چھاؤنی میں اتوار کو ہونے والے متعدد حادثاتی دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اب 100 کے قریب ہو گئی ہے۔ وزارت صحت نے ملکی نائب صدر کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان دھماکوں میں کم از کم 98 افراد ہلاک اور 615 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے تقریباً 300 ابھی تک ہاسپٹلس میں زیر علاج ہیں۔ کل پیر کے روز ملکی صدر اوبیانگ نے کہا تھا کہ یہ حادثاتی دھماکے ’غفلت اور لاپرواہی‘ کی وجہ سے ہوئے۔ باٹا کی ایک فوجی چھاؤنی کے علاقے میں مقامی کسانوں نے چند کھیتوں میں آگ لگا دی تھی، جس کی لپیٹ میں بعد ازاں دھماکا خیز فوجی سامان کے چند ذخیرے بھی آ گئے تھے۔