گوالیار میں ملک کے پہلے جیو سائنس میوزیم کا افتتاح

   

گوالیار: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج مدھیہ پردیش کے گوالیار میں ملک کے پہلے جیو سائنس میوزیم کا افتتاح کیا۔ گوالیار کے تاریخی مہاراج باڑا پر واقع ہیریٹیج بلڈنگ وکٹوریہ مارکیٹ میں واقع ریاست کے جدید ترین جیو سائنس میوزیم کے افتتاح کے موقع پر گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، مواصلات اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا، کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر مملکت ستیش چندر دوبے ، اسمبلی اسپیکر نریندر سنگھ تومر، گوالیار کے ضلع انچارج اور آبی وسائل کے وزیر تلسیرام سیلاوٹ اور ایم پی بھرت سنگھ کشواہا بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نائب صدر کی اہلیہ محترمہ سدیش دھنکھڑ خصوصی طور پر موجود تھیں۔نائب صدر جمہوریہ نے میوزیم کے دروازے پر تختی کی نقاب کشائی اور ربن کاٹ کر ملک کے پہلے جدید ترین جیو سائنس میوزیم کا افتتاح کیا۔ انہوں نے تمام مہمانوں کے ساتھ گوالیار کے لوگوں کو بھی مبارکباد دی اور میوزیم کی مختلف گیلریوں میں آویزاں ارضیات سے متعلق معلومات کو دیکھا اور میوزیم کی تعریف کی۔