واشنگٹن،2فروری(سیاست ڈاٹ کام)وسطی امریکی ملک گواٹے مالا کے جنوب مغربی آکوس میں اتوار کو زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی ارضیاتی سروے محکمے کے مطابق آج صبح گواٹے مالا سے 104کلومیٹر دور آکوس جنوب مغرب میں مقامی وقت کے مطابق صبح تین بج کر 32منٹ پر ریختر پیمانے پر 5.6شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔