سمستی پور: بہار میں ضلع سمستی پور کی مختلف عدالتوں نے مقدمات میں گواہی سے غیر حاضر رہنے والے 22 ڈاکٹروں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔ پولیس ذرائع نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ ڈاکٹروں کی گواہی میں عدم موجودگی کی وجہ سے سمستی پور سول کورٹ کی مختلف عدالتوں میں مقدمات زیر التواء ہیں۔ عدالت کی جانب سے گواہی کے لیے بار بار نوٹس جاری کیے گئے ۔ اس کے باوجود یہ تمام ڈاکٹر گواہی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ عدالت نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع کے 22 ڈاکٹروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے پولیس افسران کو گواہی کے لیے حاضر نہ ہونے والے 22 ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ڈاکٹرس اگر گرفتاری سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں ہر حال میں عدالت میں حاضر ہونا ہوگا۔