رائے بریلی : اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں ہفتہ کو پولیس نے قتل کے مقدمے کے گواہ کو ڈرانے ، رشوت مانگنے اور اسے قتل کی کوشش میں سما ج وادی پارٹی(ایس پی) کے ایک لیڈر اور دیگر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایس پی لیڈر آر پی یادو جنہوں نے گذشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخاب سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑا تھا۔ انہیں شہر کے اندرا نگر علاقے سے جمعہ کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔10جنوری کو سال 2019 میں آدتیہ سنگھ کے قتل کے واردات کی گواہ راج کماری نے ملزم آر پی یادو اور دیگر افراد پر ڈرانے ، قتل کی کوشش کرنے اور رشوت طلب کرنے کی شکایت کی تھی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ راج کمار نے دعوی کیا کہ واردات کے دن آر پی یادو اور دیگر کچھ افراد رات 11بجے گھر آئے اور عدالت میں گواہی نہ دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 10لاکھ روپئے کا مطالبہ کیا اور انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ان کی شکایت پر تین نامزد اور 9نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ آغاز میں سوریہ بھان سنگھ اور پرتاپ ابھیجیت کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔تفتیش کے دوران چار دیگر نام سامنے آئے جن میں سے سریندر کو گرفتار کر کے پولیس نے جیل بھیج دیا۔تفتیش کے بعد ایس پی لیڈر آر پی یادو اور ہرشت کو جمعہ کی رات گرفتار کیا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ یادو نے گذشتہ سال ہوئے اسمبلی انتخابات میں رائے بریلی صدر سیٹ سے ایس پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا۔ اور دوسرے نمبر پر رہے تھے ۔