گوا میں چکن اور فرائڈ فش کھانے والے مویشی

   

پاناجی ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گوا کے وزیر ویسٹ مینجمنٹ مائیکل لوگو نے کہا کہ حیوانات کے ڈاکٹروں کو طلب کرتے ہوئے آوارہ مویشیوں کا علاج کیا جارہا ہے جو کچرے سے چکن اور فرائڈ فش کھانے کے عادی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 76 آوارہ مویشیوں کو ایک گاؤشالہ میں رکھا گیا جہاں ان مویشیوں نے ترکاریاں کھانے سے انکار کردیا ۔ ان مویشیوں کو ترکاریاں کھلانے کیلئے تیار کیا جارہا ہے ۔