گوا میں گائے کو پسند آرہا ہے گوشت پر مشتمل کھانا‘ اور گائے شوق سے کھارہی ہے مچھلی او رچکن‘ حکومت گوا گائیوں کا کرائے گی علاج
نئی دہلی۔گوا سے گائیوں کو لے کر حیران کردینے والی خبر سامنے ائی ہے۔ یہاں کی گائے سبزی او رہریالی سے گوشت خور ہوگئی ہے۔ گوا کی گائیوں میں گوشت کافی پسند یدہ کھانا ہوگیاہے۔
وہ مچھلی اور چکن بھی کھارہی ہیں۔ گائیوں کی عادتوں کو لے کر کی گئی جانچ میں یہ بات سامنے ائی ہے‘ جس سے سبھی حیران ہوگئے ہیں۔گوا میں 76آوارہ گائیوں پر ایک تحقیق کی گئی۔
اس تحقیق میں چوکنا دینے والا خلاصہ ہوا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق جانچ میں سامنے آیاہے کہ انسان کی طرح گائے بھی موجودہ بھوجن کی طرح اپنے کھانے پینے کی عادتوں میں تبدیلی لاتی ہے۔
دراصل جن گائیو پر یہ تحقیق کی گئی ہے وہ سبھی آوارہ میویشی تھے۔
تمام گائیوں کا گوا کے ایک مشہور تفریحی مقام کولینگیٹ لے جایاگیا‘ جہاں پر چکن او رتیل میں تیار باسی مچھلی اور دیگر جانوروں کا گوشت آسانی سے مل گیاجسے انہوں نے آسانی سے کھایا۔
گوا کے منسٹر میڈیکل لیاب کے مطابق گائیوں نے ماحول کے حساب سے کھانے کاتعین کرلیاہے۔
بتادیں کے تحقیق کے لئے مذکورہ گائیوں کو ایک رجسٹرار گاؤ شالہ بھی رکھا گیاتھا۔ لیکن وہاں پر وہ دیگر گائیوں کو فراہم کئے جانے والا کھانا کھانے سے انکار کردیا ہے۔
بعد میں گاؤشالہ کے نگران کار کو پتہ چلا کہ ان گائیوں کو گوشت کھانا پسند ہے۔وہیں گوا حکومت ایک مرتبہ پھر گائیو ں کو سبزی ترکاری کا عادی بنانے کی کوشش میں جٹ گئی ہو۔