گوا کی حکومت مستحکم ، قیادت کا عبوری سیاسی مرحلہ پر غور

   

پاناجی 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر منوہر پاریکر کی صحت ابتر ہوتی جارہی ہے چنانچہ بی جے پی نے آج کہاکہ وہ پہلے ہی سے ’’گوا سیاسی عبوری بحران کے مرحلہ‘‘ پر غور کررہی ہے۔ 63 سالہ منوہر پاریکر پتّے کی بیماری سے متاثر ہیں۔ دہلی اور گوا میں بی جے پی قیادت بہت طاقتور، مستحکم اور پہلے ہی سے گوا سیاسی عبوری بحران پر غور کررہی ہے۔ بی جے پی کے سرکاری زیرانتظام ذرائع ابلاغ رابطہ کار سندیش سادھیل کے ایک بیان میں اِس کا اعلان کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام باتوں میں عظیم کامیابی حاصل کریں گے۔ آپ کو افواہوں پر یا کسی ایسی خبر پر جو سماجی ذرائع ابلاغ پر پھیلائی جاتی ہو، یقین نہیں کرنا چاہئے۔