گوتم نولکھا کے خلاف این آئی اے درخواست مسترد

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے جمعہ کو سماجی جہد کار گوتم نولکھا کے خلاف این آئی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ انہیں نوی ممبئی کی تنوجا جیل سے منتقل کرنے کے اندرون 24 گھنٹے دوبارہ گھر پر نظربند کردیا جائے ۔ گوتم ایلگر پریشد ۔ ماؤسٹ رابطہ کیس کے سلسلہ میں جیل میں قید ہے ۔ انسداد دہشت گردی ایجنسی نے سپریم کورٹ کے /10 نومبر کے حکم نامہ کو واپس لینے کیلئے استدعا کی تھی ۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ گوتم کو گھر پر نظربند رکھا جائے ۔ این آئی اے ماؤسٹوں اور پاکستان کی آئی ایس آئی کے ساتھ ان کے کے مبینہ روابط کا حوالہ دیتے ہوئے درخواست کی تھی کہ انہیں جیل بھیجا جائے ۔