گوتم کالج نے ساکشی کرکٹ ٹورنمنٹ میں جیت لیا

   

فائنل میں ویسلی کو شکست، کپتان مدثر کی شانداربولنگ رائیگاں
حیدرآباد ۔ 12 فبروری (راست) تلگو روزنامہ ساکشی کے زیراہتمام سالانہ ساکشی ارناون یوتھ فیسٹ 2019 کا شاندار انداز میں اختتام عمل میں آیا۔ اس یوتھ فیسٹ میں 10 دنوں تک مختلف زمروں میں اسپورٹس اور گیمز منعقد ہوئے تھے جبکہ کرکٹ ٹورنمنٹ کے خطابی مقابلے میں حیدرآبادی آف اسپنر خواجہ مدثر احمد کی زیرسرپرستی ویسلی بوائز کرکٹ ٹیم کا سامنا گوتم جونیر کالج سے رہا۔ خطابی مقابلے میں گوتم کالج کی ٹیم نے ویسلی کالج کو شکست دیکر خطاب اپنا نام کیا جبکہ فائنل میں ٹیم کی رسائی تک کلیدی رول ادا کرنے کیلئے 2 مرتبہ مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کپتان مدثر کی شاندار کارکردگی رائیگاں گئی اور ٹیم خطابی کامیابی سے محروم رہی۔ مدثر نے فائنل سمیت 4 مقابلوں میں 11 وکٹوں کے حصول کے ساتھ نمایاں رہے ۔ ٹورنمنٹ میں مدثر کو سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ مختلف کھیلوں میں فتوحات حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو 3 مارچ کو لال بہادر اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والی شاندار تقریب میں انعامات اور ٹرافیز دی جائیں گی۔