گوتم گمبھیرکابڑااعلان سیاست سے دوررہنے کافیصلہ

   

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا ہے۔ گوتم نے سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس بار لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کی وجہ سے اپنی سیاسی ذمہ داریوں سے آزاد ہونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی صدر جے پی نڈا سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں سیاسی فرائض سے فارغ کر دیں۔ گوتم نے ہفتہ کی صبح اپنے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر یہ اطلاع دی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وہ اپنے آنے والے کرکٹ سے متعلق ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتے ہیں۔ گوتم نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوام کی خدمت کا موقع دیا۔