گوداوری میں محصور سینکڑوں مینڈھوں کو بچالیا گیا

   

چرواہے بھی محفوظ ‘ تیراکوں اور کشیتوں کی مدد سے بروقت کارروائی ‘ کلکٹر کا انکشاف

منچریال ۔ 27 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع منچریال کے کوٹ پلی منڈل حلقہ اسمبلی چنور میں آج صبح دریائے گوداوری میں خشکی کے مقام چرواہے اپنے سینکڑوں مینڈھوں تقریبا (1500) کے ساتھدریائے عبور کر رہے تھے اسی اثناء انارم ڈیم کے دروازے کھولدیئے گئے جس کی وجہ سے دریائے گوداوری لبریز ہوگئی ۔ پانچوں چرواہے اپنے سینکڑوں مینڈھوں کے سمیت اطراف سے دریائے گوداوری کے پانی میں محصور ہوگئے ۔ یہ بات ضلع کلکٹر منچریال مسرز بھارتی ہولیکری نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم کے دروازے کھولنے کی قبل از وقت اطلاع نہیں دی گئی ۔ تفصیلات کے بموجب سابق مارکٹ کمیٹی چیرمین چنور جناب ذوالفقار نے مذکورہ واقعہ کی اطلاع چنور کے سرحدی مہارشٹرا کے حلقہ سرونچہ کے ایم ایل اے دھرماراؤ کو دی اور چرواہوںو مینڈھوں کو بچانے کے لئے پیشہ وارانہ تیراکوں اور پڑوسی ریاست کے کشتیوں کی مدد سے پولیس نے نگرانی کرتے ہوئے تمام مینڈوں اور چرواہوں کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی ۔ اس موقع پر کوٹ پلی تحصیلدار منور شریف نے ضلع کلکٹر کی ہدایت پر راست نگرانی کرتے ہوئے بچاواور راحت کاری کاموں کو بخوبی انجام دیا ۔ کوٹ پلی ایس آئی رمیش اور اے ایس آئی نصیرالدین نے کشتیوں کے ذریعہ بحفاظت مینڈھوں کی منتقلی کی نگرانی کی ۔ اسی بچاو و راحت کاری کاموں کی راست نگرانی کے بعد ضلع کلکٹر نے کہا کہ اچانک انارم ڈیم کے دروازے کھولے جانے کی تحقیقات کی جائیں گی ۔ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر چنور کے ٹی آر ایس قائدین کے علاوہ عوام بھی مووجد تھے ۔ ضلع کلکٹر نے تمام افراد کی ستائش کی جنہوں نے کامیابی سے بچاؤ و راحت کاری کام انجام دیئے ۔