گودھرا ٹرین سانحہ ۔ ایک ملزم پر فرد جرم ثابت‘ عمر قید کی سزا

,

   

یعقوب پاٹالیا پر الزام تھا کہ وہ اس ہجوم کا حصہ تھا جس نے فبروری27سال 2002میں سابرمتی ایکسپرس کے ڈبوں میںآگ لگائی تھی‘ جس میں 59کارسیوک مارے گئے تھے اور ریاست بھر میں پرتشدد فرقہ وارانہ فساد کا سلسلہ چل پڑا تھا

چہارشنبہ کے روز گجرات میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم کی ایک خصوصی عدالت نے 2002گودھرا ٹرین سانحہ کے ایک ملزم شخص پر فرد جرم عائد کیا اور عمر قید کی سزا سنائی ۔

یعقوب پاٹالیا پر الزام تھا کہ وہ اس ہجوم کا حصہ تھا جس نے فبروری27سال 2002میں سابرمتی ایکسپرس کے ڈبوں میں آگ لگائی تھی‘ جس میں 59کارسیوک مارے گئے تھے اور ریاست بھر میں پرتشدد فرقہ وارانہ فساد کا سلسلہ چل پڑا تھا۔

اسپیشل ایس ائی ٹی جج ایچ سی وورا نے سابرمتی سنٹرل جیل میں قائم کی گئی خصوصی عدالت میںیہ فیصلہ سنایا۔اسپیشل پبلک پراسکیورٹی نریندر پرجاپتی نے کہاکہ دو عینی شاہدین کی گواہی کی بنیاد پر پٹالیا نے سازشوں کی مدد کی ۔

پرجاپتی نے کہاکہ ’’ یہ بات نافذ ہوئی ہے کہ ٹرین کی چین کھینچنے کے بعد ملزم ایس 6ڈبے کی طرف بھاگااور کھڑکیاں توڑ کر دیگر سازشیوں کو ڈبے میں 140لیٹر پٹرول پھینکنے کی سہولت فراہم کی جس کی وجہہ سے قتل عام ہوا ‘‘۔

مذکورہ پراسکیوٹر نے کہاکہ وہ چاہتے تھے کہ دیگر سازشیوں کوقتل کا موقع فراہم کرنے کی مدد کرنے پر واقعہ کو ’’ تمام واقعات سے منفرد‘‘ قراردیتے ہوئے بڑی سزا فراہم کی مانگ کی تھی۔

تاہم عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزاء سنائی ۔انہوں نے مزید کہاکہ ’’ موت کی سزاء کے لئے ہم ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ‘ اور اس کے لئے تمام شواہد پر مشتمل دستاویزات بھی عدالت میں پیش کریں گے‘‘

پٹالیا کے وکیل یوسف چرخہ نے کہاکہ وہ گجرات ہائی کورٹ میں ایک اپیل دائر کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ’’ ہم نے ابھی تک عدالت کا تحریر کردہ حکم نامہ نہیں دیکھا ہے۔اگلے روز فیصلہ ہمیں ملنے کی امیدہے اور اندرون پندرہ سے بیس یوم میں اس کے متعلق درخواست کی تیاری کریں گے‘‘۔

عینی شاہدین اجئے کنو باریا اور سکندر صدیقی شیخ کے بیانات کے متعلق چرخہ نے شک وشبہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ’ سکندر نے واقعہ کے تقریبا ایک دیڑھ سال بعد اپنا بیان قلمبند کروایا جبکہ باریا نے 4جولائی 2002کو اپنابیان پولیس میں جاکر قلمبند کروایا‘‘۔

انہوں نے کہاکہ ’’ ان کے ریکارڈ شدہ بیان کے مطابق انہوں نے ملزم کو ٹرین کی کھڑکی توڑ دیتے دیکھا۔ تاہم سنوائی کے دوران انہوں نے کہاکہ ملزم کو ایس 2کوچ پر انہیں پتھر بازی کرتے دیکھا اورمزید اس میں اضافہ کرتے ہوئے کہاکہ ایس 6پر بھی پتھر بازی کرتے ہوئے دیکھا‘‘۔

اب تک گودھرا ٹرین سانحہ معاملے میں پٹالیا کو قصوار وار ٹہرائے جانے کے بعد خصوصی ایس ائی ٹی عدالت کی جانب سے کیس میں ماخوذ کئے جانے والوں کی تعداد 32تک پہنچ گئی ہے۔ جنوری2018کو گودھرا پولیس نے پٹالیاکو گرفتار کیاتھا کیونکہ وہ سولہ سال سے مفرور تھا