گورنر آربی آئی سنجے ملہوترا کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 19 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر سنجے ملہوترا نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ سنجے ملہوترا نے تلنگانہ حکومت سے خواہش کی کہ غیر منظم ڈپازٹ اسکیمات پر پابندی عائد کریں تاکہ عوام کو دھوکہ دہی سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے تلنگانہ میں قانون کے نفاذ پر زور دیا اور کہا کہ غیر قانونی طور پر ڈپازٹ سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے ۔ آر بی آئی گورنر حیدرآباد میں آر بی آئی بورڈ کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچے ہیں۔ مرکزی حکومت نے غیر منظم انداز میں چلنے والی ڈپازٹ اسکیمات پر پابندی سے متعلق قانون سازی 2019 میں کی ہے۔ تاہم قانون پر موثر عمل آوری کا انحصار ریاستوں پر ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت سے خواہش کی کہ اس قانون کو ریاست میں نافذ کریں اور اپنے طورپر قواعد و ضوابط طئے کریں۔ غیر مجاز اسکیمات پر نظر رکھنے عہدیدار مجاز کا تقرر کیا جائے۔ کیرالا حکومت نے قانون سازی پر عمل کا آغاز کردیا ہے ۔ کئی ریاستوں کی جانب سے قانون نافذ نہیں کیا گیا جس سے غیر قانونی ڈپازٹ کے حصول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون کے نفاذ سے ڈپازیٹرس کا تحفظ ہوگا۔1