گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی دہلی روانگی

   

دونوں تلگو ریاستوں کی صورتحال سے متعلق مرکز کو رپورٹ کی پیشکشی متوقع
حیدرآباد۔/9جنوری، ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے اپنے دو روزہ دورہ دہلی پر وشاکھاپٹنم سے بذریعہ طیارہ دہلی کیلئے روانہ ہوئے۔ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن توقع ہے کہ اپنے قیام دہلی کے دوران سب سے پہلے کل یعنی 10جنوری کو مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راجناتھ سنگھ سے ملاقات کریں گے اور دونوں تلگو ریاستوں میں پائے جانے والے بحیثیت مجموعی حالات اور ساتھ ہی ساتھ سیاسی حالات سے مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راج ناتھ سنگھ کو واقف کروائیں گے۔ راج بھون حیدرآباد کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گورنر ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش مسٹر ای ایس ایل نرسمہن نے صدر جمہوریہ ہند اور وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں اور ملاقات کیلئے وقت کا تعین کرنے کی راشٹرا پتی بھون دہلی اور وزیر اعظم کے سکریٹریٹ عہدیداروں سے خواہش کی ہے۔ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن جنہوں نے آج صبح حیدرآباد وشاکھاپٹنم کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ وہاں پر دو پروگراموں میں حصہ لینے کے فوری بعد وشاکھاپٹنم سے ہی دہلی کیلئے روانہ ہونے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مسٹر ای ایس ایل نرسمہن محض دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ و آندھرا پردیش میں پائی جانے والی تازہ ترین صورتحال سے واقف کرواتے ہوئے اپنی رپورٹس پیش کرنے کیلئے دہلی روانہ ہوئے ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ مسٹر راجناتھ سنگھ سے ملاقات کا موقع فراہم نہ ہونے کی صورت میں مرکزی وزارت داخلہ کے اہم ترین عہدیداروں کو اپنی رپورٹس پیش کرسکتے ہیں اور ممکنہ حد تک مسٹر نرسہن وزیر داخلہ ، وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کرنے کی ممکنہ کوشش کریں گے اور توقع ہے کہ 11جنوری کو دہلی سے حیدرآباد واپس ہوں گے۔