گورنر جشنو دیو ورما نے نابینا طلبہ میںڈیجیٹل آلات تقسیم کئے

   

Ferty9 Clinic

غریب طلبہ کو اسکالرشپ، سال نو کے آغاز پر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ
حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ نے سال نو کے آغاز پر ایک مثالی اور انسانی ہمدردی کا قدم اٹھاتے ہوئے نابینا طلبہ میں ڈیجیٹل آلات تقسیم کئے ۔ انہوں نے معاشی طورپر پسماندہ طبقات کے طلبہ میں میرٹ اسکالرشپ کی تقسیم عمل میں لائی۔ سال نو کے موقع پر لوک بھون میں تقریب منعقد کی گئی اور سال کے پہلے دن گورنر نے معذورین اور غریبوں کی مدد کے ذریعہ مثال قائم کی ہے۔ بینائی سے محروم طلبہ کی مدد کیلئے ڈیجیٹل آلات فراہم کئے گئے ۔ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ، امریکہ تلگو اسوسی ایشن اور سنکلپ فاونڈیشن نے ڈیجیٹل آلات اور میرٹ اسکالرشپ کا اہتمام کیا تھا۔ گورنر نے نابینا طلبہ سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے طالبات سے ان کے تعلیمی منصوبوں کے بارے میں بات چیت کی۔ گورنر نے رضاکارانہ تنظیموں اور انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی ستائش کی کہ انہوں نے سال نو کے موقع پر دوسرے اداروں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکالرشپ کے ذریعہ طلبہ کی حوصلہ افزائی قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر انڈین ریڈ کراس سوسائٹی تلنگانہ برانچ کے عہدیدار موجود تھے۔ امریکن تلگو اسوسی ایشن اور سنٹرل فاؤنڈیشن کی جانب سے معاشی طور پر پسماندہ طلبہ کی امداد کی جاتی ہے۔1