گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال کی معذرت خواہی

   

سرینگر 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک جنھوں نے پیر کو بیان دیا تھا کہ انتہا پسند بجائے معصوم افراد کو نشانہ بنانے کے رشوت خور افراد کو ہلاک کردیں۔ انھوں نے وضاحت کی کہ دراصل غصہ اور مایوسی کی کیفیت میں ایسا بیان دیا جس کے لئے وہ معذرت خواہ ہیں۔ ستیہ پال نے ٹی وی چیانلس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ ہر طرف رشوت خوری کا بازار گرم ہے حد نظر تک رشوت خوری ہی نظر آئے گی لہذا اُنھوں نے سخت برہمی کی حالت میں یہ بیان دیا تھا۔ حالانکہ بحیثیت دستوری صدر کے اُن کو یہ بیان زیب نہیں دیتا۔ لیکن اگر وہ گورنر نہ بھی ہوتے تو یہ بات ضرور کرتے اور وہ اس بیان کے عواقب و نتائج بھگتنے کے لئے تیار ہیں۔ اُنھوں نے یہ متنازعہ بیان لداخ علاقہ کے کارگل میں ایک تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے دیا تھا۔