نئی دہلی ۔ 20 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھانکر اور چیف منسٹر جھارکھنڈ رگھوبرداس نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے آج یہاں ملاقات کی ۔ دفتر وزیراعظم نے مودی کے ساتھ دونوں قائدین کی ملاقاتوں کی تصاویر ٹوئٹ کئے ہیں۔ گورنر مغربی بنگال جو سپریم کورٹ کے وکیل رہے ہیں ، اُنھیں گزشتہ ماہ ہی مشرق کی بڑی ریاست کا گورنر مقرر کیا گیاتھا ۔