نئی دہلی، 22 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) آسام اور میزورم کے گورنر جگدیش مکھی نے جمعرات کے روز آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) جاکر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔مسٹر جیٹلی 9 اگست سے ایمس میں داخل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے ۔ پروفیسر مکھی آج دوپہر ایمس پہنچے اور وہ وہاں تقریبا آدھے گھنٹے رہے ۔