گورنر نرسمہن و دوسروں کی خیریت آباد گنیش منڈپ میں پوجا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 2 ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج بحیثیت گورنر آخری مرتبہ خیریت آباد کے بڑے گنیش کے درشن کئے۔ اِس موقع پر اُن کی شریک حیات بھی موجود تھیں اور پولیس نے گورنر کے دورہ کے پیش نظر سکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے تھے۔ نامزد گورنر ہماچل پردیش و بی جے پی لیڈر بنڈارو دتاتریہ کے علاوہ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو و خیریت آباد رکن اسمبلی دانم ناگیندر نے بھی بڑے گنیش کے درشن کئے۔ پولیس کمشنر انجنی کمار بھی خیریت آباد گنیش کے درشن کیلئے پہونچے ۔ گورنر نرسمہن بحیثیت گورنر تلنگانہ خیریت آباد کے بڑے گنیش کے آخری درشن کئے۔ واضح رہے کہ صدرجمہوریہ نے ٹاملناڈو بی جے پی یونٹ کی صدر ڈاکٹر تمل سائی سوندرا راجن کو گورنر تلنگانہ کی حیثیت سے نامزد کیا ہے جو عنقریب حلف لیں گی۔