گورنر نرسمہن کی خدمات پر کے ٹی آر کا اظہارتشکر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ یکم ستمبر ۔(این ایس ایس ) ٹی آر ایس کے کارگذار صدر اور سابق وزیر کے ٹی راما راؤ نے تلنگانہ کے سبکدوش شدنی گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے آج اظہارتشکر کیا ۔ کے ٹی آر نے کہاکہ نرسمہن اُن کے لئے پدر انہ شخصیت کے حامل ہیں جنھوں نے دس سال اس ریاست کیلئے خدمات انجام دیئے ہیں۔ کے ٹی آر نے ٹوئٹر پر اپنے پیام میں کہا کہ بحیثیت گورنر نرسمہن ریاست کی تقسیم سے پہلے اور مابعد کئی اہم حساس مسائل کی خوشگوار انداز میں یکسوئی کیلئے غیرمعمولی انتظامی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ کے ٹی آر نے مزید کہاکہ یہ میری خوش بختی ہے کہ گورنر نرسمہن سے مجھے مختلف موقعوں پر مختلف حیثیتوں سے اُن کے ساتھ بات چیت اور کام کرنے کا موقع ملا ہے ۔ ٹی آر ایس کے کارگذار صدر نے سبکدوش ہونے والے گورنر نرسمہن کی بہتر صحت کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ کے ٹی آر نے بی جے پی لیڈر بی دتاتریہ کو گورنر ہماچل پردیش مقرر کئے جانے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔